لکھنؤ،11فروری(ایجنسی) اترپردیش کے وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس ایس پی اتحاد کے کم از کم10 نکاتی مشترکہ پروگرام کا آج یہاں اعلان کیا۔
مغربی اتر پردیش میں آج ہو رہی ووٹنگ میں تین اسمبلی حلقوں میں کانگریس اور سماج وادی
پارٹی امیدواروں کے آمنے سامنے ہونے اور اسی طرح صوبے میں تقریبا 12 سیٹوں پر دونوں جماعتوں کے امیدواروں کی مقابلہ آرائی کے باوجود دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے دعوی کیا کہ اتحاد میں سب کچھ درست ہے۔
اتحاد کو نوجوانوں، کسانوں، خواتین اور کارکنوں کو بھرپور تعاون مل رہا ہے جس کی بدولت کانگریس ایس پی مل کر ریاست میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کی تیاری کر رہی ہیں۔